پاکستان

پاکستان کا ایک اور روش باب بند | ایدھی صاحب سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیئے گئے

 شیعیت نیوز: دکھی انسانیت کے خادم اور بین الااقوامی شہرت یافتہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ویلیج میں تدفین کردی گئی۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں عبدالستار ایدھی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جہاں مولانا احمد خان نیازی نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، صدر ممنون حسین، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نمازِ جنازہ میں شریک تھی۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات تھی۔

نماز جنازہ کے بعد عبد الستار ایدھی کی میت تدفین کے لیے سپر ہائی وے پر ایدھی ویلیج قبرستان روانہ کی گئی، ان کی میت کو فوجی گاڑی میں رکھا گیا تھا۔

فوجی اہلکاروں نے عبدالستار ایدھی کی قبر اور قریبی علاقے کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق قبرستان پہنچنے پر فوجی حکام کنے مائیک پر اعلان کیا عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو فوجی اہلکار قبر میں اتاریں گے۔

عبدالستار ایدھی کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

سماجی رہنماء کی تدفین میں سیاسی، سماجی اور عسکری رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button