سعودی عرب

داعش نے مسجد نبوی (ص) پر حملہ کیوں کیا ؟ موقف سامنے آگیا

شیعیت نیوز: گزشتہ روز مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے تین شہر دھماکوں سے گونج اٹھے جس کے نتیجے میں شہادتیں بھی ہوئیں اور عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا لیکن اب داعش کے ایک حامی کا موقف بھی آگیاہے جن سے جریدے’ سری لنکا پوسٹ وار‘ کے ایڈیٹرنے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بات کی اور بعد میں اس گفتگوکے ٹوئیٹ شیئرکردیئے ۔

امرناتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مسجد نبوی ﷺ کے گیٹ پر خودکش حملے اور اس ہفتے ہونیوالے دیگر حملوں سے متعلق بات کرتے سوال کیا کہ کیا یہ شام میں ہونیوالے نقصانات کی وجہ سے بیرون ملک قدم رکھا؟ داعش کے حامی کاکہناتھاکہ’ ایسانہیں ہے ، ہم شام اور عراق میں ہونیوالے نقصانات سے آگاہ ہیں ، یہ کارروائیاں رمضان کے مقدس مہینے میں جہادکی ہیں ، جنگجو رمضان میں شہید ہوناچاہتے ہیں،محمد ﷺ کی قیادت میں کفار کے خلاف مسلمانوں کی پہلی جنگ رمضان میں ہی لڑی گئی ‘۔

مسجد نبوی ﷺ کے باہر خودکش حملے کے سوال پر داعشی ذرا برہم ہوگیا اور کہاکہ ’یہ آپ نے مجھ سے کیوں پوچھا؟میں حملہ کرنیوالوں میں سے ایک نہیں، یہ دراصل پارکنگ ایریا میں ہوا، اگر داعش مسجد میں حملہ کرتی ہے تو یہ ان کیلئے بھی مسئلہ ہوگا،یہ دھماکہ خیز ڈیوائس تھی جہاں سیکیورٹی اہلکار موجود تھے ۔

news-1467706917-7561.jpg

news-1467707068-5495_large.jpg

Source: Daily Pakistan

متعلقہ مضامین

Back to top button