مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد گروہ اجناد الشام کا ایک سرکردہ کمانڈر واصل جہنم

رپورٹ کے مطابق اجناد الشام کا سرکردہ کمانڈر عبدالعزیز العلی لاذقیہ کے اطراف میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔

دہشت گرد گروہ اجناد الشام نے جبل الترکمان میں شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں اپنے اس کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب شامی فوج نے حال ہی میں لاذقیہ کے نواح میں معرکہ یرموک کے نام سے دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا کر انھیں سنگین شکست سے دوچار کیا ہے۔

دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران غیرملکی طاقتوں کے حکم پر اور حلب کے شمالی اور جنوبی نواحی علاقوں میں موجود دہشت گردوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے لاذقیہ کے نواح میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کے مقصد سے بہت سے دہشت گردوں کو تیار کیا گیا ہے اور انھیں جدید ترین ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button