یمن

یمن کے عوام کے خلاف آل سعود کی جارحیت مسلسل جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی اور جاسوس طیاروں نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ مارب اور صوبہ صعدہ کے مغربی قصبوں کی فضائی حدود میں پروازیں کی اور صوبہ جوف کے قصبوں خب اور الشعب پر بمباری کی۔

المیادین چینل نے صوبہ حجہ کے سرحدی شہر حرض پر سعودی طیاروں کے میزائل حملوں اور توپ خانے کی حملوں کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر اور امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں بےگناہ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ اس جارحیت کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button