عراق

عراق میں داعش کے دو سرکردہ کمانڈر ہلاک

امریکہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں گزشتہ ہفتے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں اس کے دو سرکردہ کمانڈر مارے گئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ ان دو افراد کی ہلاکت اور گزشتہ مہینے داعش کے دیگر سرکردہ افراد کے خلاف حملوں نے موصل میں داعش کی قیادت کو کمزور کر دیا ہے۔ پیٹر کک نے مزید کہا کہ موصل کے قریب ہونے والے ہوائی حملے میں بسیم محمد احمد سلطان البجیری ہلاک ہوا کہ جس نے دو ہزار چودہ میں داعش کی جانب سے موصل پر قبضے کی کارروائی کی نگرانی کی تھی۔ پیٹر کک کے مطابق پچیس جون کو ہونے والے ہوائی حملے میں داعش کا ایک اور سرکردہ فوجی کمانڈر حتیم طالب الحمدونی بھی مارا گیا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں نے داعش سمیت دیگر دہشت گردوں گروہوں کو قائم کیا ہے۔

عراقی فوج نے پچیس جون کو فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button