پاکستان

اسلام آباد : ایم ڈبلیو ایم کے تحت ’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘کا انعقاد

شیعیت نیوز: بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سینٹر ظفر علی شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر افراسیاب خٹک، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور آئی ایس او پاکستان کے صدر علی مہدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا بیت المقدس ہاتھ سے نکلنے پر یہ ثابت ہوا ہے کہ امت مسلمہ کی قوت صفر ہو چکی ہے۔اسرائیل و امریکہ کی رعونت کولبنان کی مٹھی بھر طاقت نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔عالم اسلام کو بدنام کر نے کے لیے داعش، النصرہ اور طالبان طرز کی دہشت گرد جماعتوں کی تشکیل کی گئی تا کہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر پیش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایشا وسائل اور افرادی قوت کے اعتبار سے ایک بڑی منڈی ہے ۔یورپ اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلا ہوا ہے۔ایشا میں مختلف ممالک کے مابین تصادم یورپ کے لیے نفع بخش ہے اس لیے وہ سازشوں میں مصروف ہے۔ایشائی ممالک کو باہمی مسائل گفت و شنید سے حل کرنا ہوں گے۔ملک کو اس وقت دہشت گردی کے عفریت نے جکڑ رکھا ہے۔ ڈھائی ہزار دہشت گردوں کو مارنے سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ علامہ ناصر عباس نے کہ گزشتہ 47 دنوں سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں ۔میرے سارے مطالبات ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہیں ۔ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں۔ ہم کسی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے نہیں بیٹھے۔انہوں نے کہ کہ یوم القدس کے موقعہ پر ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اجتماعات میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہواجنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتاہے۔ القدس پر اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دنیا کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہیبالکل اس طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ بھی مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ۔عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی ۔دنیا کے کسی ملک میں ایسانہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب ک

متعلقہ مضامین

Back to top button