دنیا

بان کی مون کا دورہ غزہ ، اسرائیلی مظالم کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کے ذریعے غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ کے محصورفلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے-

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے  اپنے دورہ غزہ کے موقع پر اس علاقے کے باشندوں کے مصائب وآلام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غزہ کے محاصرے کی وجہ سے اس علاقے کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ذریعے اس علاقے کا محاصرہ جاری رہنے سے غزہ کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس علاقے کی تعمیر نو کی راہیں بھی مسدود ہوگئی ہیں -انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ غزہ کا محاصرہ اجتماعی سزا ہے اور یہ محاصرہ ختم ہونا چاہئے – اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ اور غرب اردن کو ایک دوسرے سے الگ کردئے جانے کے اقدام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فاصلہ ختم اور دونوں علاقوں کو ایک ہی حکومت کے زیرانتظام ہونا چاہئے – انہوں نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کو غاصبانہ قبضے، محاصرے اور توہین و حقارت آمیز اقدامات کی وجہ سے جو ناقابل تحمل مصائب و آلام درپیش ہیں ان کے بارے میں ہمیں کھل کر بات کرنی چاہئے – دس سال سے محصور غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون منگل کو بیت حانون گذرگاہ سے غزہ پہنچے –

متعلقہ مضامین

Back to top button