یمن

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت، درجنوں عام شہری شہید و زخمی

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبے تعز کے شہر حیفان پر شدید بمباری کی جس میں دس افراد شہید اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ ادھر جنوب مشرقی یمن میں واقع صوبے حضرموت کے صدر مقام المکلا میں پیر کے روز ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں اڑتیس افراد شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اپنے آلہ کار کے طور پر دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے گذشتہ سال مارچ میں امریکہ کی حمایت اور علاقے کے مختلف عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد تشکیل دے کر اس ملک کے خلاف جارحانہ حملے شروع کئے جن میں اب تک سیکڑوں عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسّی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button