مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی جانب سے بیت المقدس اور دیگر اسلامی مقامات کا دفاع

قدس بین الاقوامی مرکز کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے قدس اور دیگر مقدس اسلامی مقامات کے دفاع کا عمل جاری رہے گا۔

قدس بین الاقوامی مرکز کے سربراہ حسن خاطور نے  العالم نیوز چینل سے گفتگو میں بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں تیزی آنے کے باوجود فلسطینیوں کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ٹارگیٹڈ اقدامات، ماہ مبارک رمضان میں بھی فلسطینیوں کے حملے کی توانائی کو ثابت کرتے ہیں۔

خاطور نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں جھڑپوں میں تیزی لانے سے صیہونیوں کا مقصد، اعلان جنگ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات، ماہ مبارک رمضان میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو براہ راست جارحیت کا نشانہ بنانے کے مترادف ہیں۔

قدس بین الاقوامی مرکز کے سربراہ نے مسجد الاقصی کو ایک مقدس اسلامی نمونہ اور مسلمانوں کی ریڈ لائن قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فلسطینی امنگوں اور بیت المقدس میں مقدس اسلامی مقامات کے دفاع کے زیر سایہ تمام اسلامی و عرب ممالک اور ان کی افواج کو چاہئے کہ اس سلسلے میں مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button