عراق

شیخ عیسی قاسم سے آیۃ اللہ العظمی سیستانی کی ٹیلی فونی گفتگو

عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے بدھ کی رات بحرین کے عوامی انقلاب کے رہنما شیخ عیسی قاسم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے سے متعلق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے اقدام سے ان کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے پرامن طریقے سے بحرینی عوام کے حقوق کی دفاع میں شیخ عیسی قاسم کی کوششوں کی قدردانی کی اور ان کے حق میں دعا کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button