پاکستان

بھوک ہڑتال | شیعہ نسل کشی پر حکومت ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات سنے اور توجہ دے، الطاف حسین

شیعیت نیوز ـ : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ نے شمالی علاقہ جات اورملک کے بعض دیگرعلاقوں میں اہل تشیع مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قتل کی وارداتوں کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ راجہ ناصرعباس اور دیگرعلمائے کرام سے مکمل یکجہتی کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل اورایک مخصوص کمیونٹی کونشانہ بنانافرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ہی خلاف نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی بھی نفی ہے ۔

 الطاف حسین نے کہاکہ جب تک فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کرنے والے عناصرکے خلاف عملی کارروائی نہیں کی جائے گی ملک میں فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کاسلسلہ بندنہیں ہوگا، انہوں نے پاکستان کے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی آواز کو سنے اوران کے مطالبات پر توجہ دے۔

 

mqm.jpg

 

altaf.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button