یمن

یمن میں عبوری انتظامیہ کے مسئلے پر غور کیا جا رہا ہے، تحریک انصاراللہ

رپورٹ کے مطابق کویت مذاکرات میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے وفد نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولدالشیخ احمد کو اس بات سے باخبر کیا ہے کہ یمن میں عبوری انتظامیہ کے قیام کے لئے مفاہمت کا طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ابراہیم ولدالشیخ احمد نے کہا ہے کہ کویت مذاکرات میں پیشرفت کا سلسلہ اگرچہ بہت سست روی کا شکار ہے تاہم مجموعی طور پر ماحول کافی سازگار بنا ہوا ہے۔ دریں اثنا یمن کی مستعفی حکومت کے سفیر اور ریاض وفد کے رکن خالد یمانی نے ایک بار پھر اپنے وفد کے ماضی کے مطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں الحوثی گروہ کو ہتھیار ڈالتے ہوئے شہروں سے پیچھے ہٹنا پڑے گا تاکہ یمن میں وسیع البنیاد جکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button