ایران

بحرین میں شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کئے جانے پر ایران کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین کے معروف مسلمان عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے سے متعلق اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بحرین کے معروف مسلمان عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے اور اسی طرح اس ملک میں قومی و دینی رہنماؤں کے خلاف سیکورٹی اقدامات سے متعلق اس ملک کی آل خلیفہ حکومت کے غیر منطقی رویے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے جارحانہ اقدامات سے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے امور کی اصلاح کے بارے میں امید ختم ہو جائے گی۔ بیان میں حکومت بحرین کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ بحرین کے اعتدال پسند علماء اور عوام کے خلاف کوئی بھی غیر منطقی اور غیر قانونی اقدام عمل میں لانے سے گریز کرے اور اپنے ملک کے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے قومی مذاکرات کے ذریعے بحران کا پرامن طریقے سے خاتمہ کرے۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے پیر کے روز اپنے ملک کے معروف مسلمان عالم دین کی شہریت ختم کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button