جو شیعوں کے خلاف منفی سوچ رکھتا ہے اسکے ساتھ میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ میں ایسے شخص سے میل جول رکھنا پسند نہیں کرتا جو شیعوں کے خلاف منفی سوچ رکھتا ہے، یہ بات انہوں نے کراچی جعفرطیار سوسائٹی میں جاری پیام نور سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا آج پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں ہمیں سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ہم نے سیاست کے ذریعہ تکفیریوں کو گندگی کے ڈھیر پر کھڑا کردیا ہے، علامہ ساجد نقوی نے سن 1997 کا ذکر کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے میری ملاقات ہوئی بعد میں اسکی کابینہ کے شیعہ وزرا نے مجھے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے میری تعریف کی ہے اور کہا کہ یہ واحد مولوی تھا جو اپنی سفارش لے کرنہیں بلکہ قومی سفارشات لے کر میرے پاس آیا، لوگ مجھے سے کہتے ہیں صدر پاکستان کو خط لکھ دیں فلاں کام کے لئے لیکن میں ان سے کہتا ہوں صدر پاکستان سے زیادہ طاقت ور تو میں ہوں انکے پاس اختیار ہی نہیں ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا میں سیاسی جماعتوں میں شیعہ کارکناں اور رہنماوں کی پشت پناہی کرتاہوں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں کسی بھی سانحہ کے خلا ف ہم احتجاجات کرتے ہیں ،نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوتے ہیں لیکن ابھی میں کسی بڑی تحریک چلانے کے حق میں نہیں ہوں، انہوں نے آخر میں کہا کہ ملت جعفریہ کے مستقبل کے حوالے سے کیا کرنا ہے یہ فیصلہ میں کروں گا۔