یمن

یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کےحملے جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات شمالی یمن میں واقع صوبہ الجوف کے علاقے الزرقہ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یمنی کسانوں کے کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یمن کے صوبہ الجوف کے علاقوں المزویہ اور جبل حام میں سعودی پٹھووں کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی لڑائی میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو ہلاک ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب کے صوبہ نجران میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سعودی عرب کا ایک سرحدی گارڈ حسن الیامی ہلاک اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے خطے کے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ چھبیس مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں ۔سعودی عرب یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتا ہے ۔ سعودی عرب کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button