پاکستان

قائد وحدت المسلمین کی بھوک ہڑتال .کویت میں پاکستانی شیعہ وفد کی سفیر پاکستان سے ملاقات

شیعیت نیوز: کویت میں موجود پاکستانی شیعہ کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد نے آج صبح سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب غلام دستگیرصاحب سے ملاقات کی اور پاکستان میں موجودہ صورتحال خصوصا شیعہ نسل کشی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر اسلامی جمہوریہ کو اسلام آباد میں قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی 33 روزہ بھوک ہڑتال سے متعلق آگاہ کیا گیا اور انکی توجہ دلائی گئی کہ ہماری قیادت نے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے لیکن افسوس اس امر کا کے کہ حکموتی مشینری نامعلوم وجوھات کی بنیاد پر اسے نظرانداز کیے ہوئے ہے۔ ہم کویت میں موجود مومنین کی طرف سے بھرپور مطالبہ مرتے ہیں کہ سفیرصاحب اس میں دلچسپی لیکر وہ قابل عمل مطالبات جو کہ ھماری قیادت نے اٹھائے ہیں حکومتی ذمہ داران تک پہنچائے جوکہ انہوں نے وعدہ کیا۔ آخرمیں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت جناب غلام دستگیر صاحب کو متعدد مومنین کی طرف سے دستخط شدہ مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی گئی۔

kuwait.jpg

kuwait1.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button