پاکستان
کراچی: القائدہ کی جانب سے دہشتگرد حملوں کا خطرہ ، الرٹ جاری
شیعیت نیوز: ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے دفتر سے جاری مراسلہ میں انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں نے 7 رمضان کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کرلی.
مراسلہ میں کہا گیا کہ دہشتگرد کی جانب سے ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملوں کا خطرہ ہے، اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق الرٹ میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی ڈیڑھ اور2 نمبر پرخودکش دھماکہ کیا جاسکتا ہے، صدراورگولیمار میں ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ ناظم آباد سے بنارس تک رینجرز اور ٹریفک چوکیوں پربھی حملےکا خطرہ ہے الرٹ میں کہا گیا کہ دہشت گرد نیشنل ریفائنری سمیت غیرملکیوں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔
