ایران

اقوام متحدہ کا دوہرا رویہ کوئی نئی بات نہیں

رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے ایرانی قوم پر صدام حکومت کے کیمیاوی حملے اور ایران کے خلاف ظالمانہ قراردادیں جاری کرنے نیز سانحہ منی جیسے مظالم کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے رویئے کو دوہرا قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس رویئےکی وجہ سامراجی ممالک اور عالمی صیہونزم کی پالیسیوں کی پیروی کیا جانا ہے۔

محسن رضائی نے انسٹا گرام میں اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ یمن میں مظالم ڈھانے کے باعث سعودی عرب کا نام بچوں کےحقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن اقوام متحدہ نے بڑی آسانی کےساتھ سعودی عرب کا نام اس فہرست سے خارج کر دیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کا بجٹ روکے جانے کے خوف کے مارے کیا گیا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کے لئے اقوام متحدہ کا یہ دوہرا رویہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ صدام کے کیمیاوی حملوں کو نظر انداز کرنا، ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ قراردادیں جاری کرنا اور سانحہ منی کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا اس رویئےکا ایک معمولی حصہ ہے اور اقوام متحدہ کا ادارہ ہمیشہ سامراج اورعالمی صیہونزم کا آلۂ کار رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button