پاکستان

نماز جمہ کے بعد کالعدم تنظیموں نے نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ اُٹھایا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد موجود تھی

شیعیت نیوز: ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام محلہ ہاؤسنگ کالونی سے شہباز چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم کے سرپرست مولانا اسمٰعیل نے کی۔ جھنگ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، اساتذہ اور کسان تنظیموں کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیاں ایوب چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں، ریلیوں کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عبد الجبار، کسان اتحاد کے ضلعی صدر عامر شاکر نول، مہر اظہر سیال، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما شہباز گجر، جماعۃ الدعوۃ کے ابو عمار اور آل اساتذہ الائنس کے صدر صوفی رمضان انقلابی نے کی۔ تحصیل پریس کلب گوجرہ سے کلب کے صدر حاجی صادق اور تحریک انصاف کے رہنما ملک امجد اسلام امجد کے زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء ڈاک خانہ روڈ سے ہوتے ہوئے چوک ملکانوالا پہنچے، ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بن چکا ہے ، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا، امت مسلمہ نے حالات کی سنگینی کا فوری نوٹس نہ لیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی فوری ختم کر کے ایسی پالیسی ترتیب دے جس سے آئندہ کوئی ملکی سالمیت پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچنے سے بھی گریز کرے۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ریلیوں میں یہ مطالبہ دہرایا جا رہا ہے کہ آئندہ حملے کی صورت میں امریکی ڈرون ظیارے مار گرائے جائیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم جماعتیں کسی بھی قسم کا جلسہ جلوس یا ریلیاں منعقد نہیں کرسکتی تاہم دفاع پاکستان کونسل کے نام گذشتہ روز ملک بھر میں ساری کالعدم جماعتوں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان کا جناز ہ دھوم دھام سے اُٹھا اور پھر اسے اسلام آباد میں ہی پارلیمنٹ کے سامنے جہاں سے قانوں پیدا ہوا تھا دفن کردیا ہے، مظلوم و معصوم عوام جو ان دہشتگردوں کی ظلم کا شکار ہیں خاموش تماشی بنی حکمرانوں اور عسکری ااداروں کی بے حسی صرف آنسو بہا رہی ہیں،اور انتظار میں ہیں کہ اب ان کہ اوپر کون سے پہاڑ گرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button