KE کا شیعہ تعصب : پورے ملیر میں ڈیڑھ گھنٹہ اور شیعہ آبادی میں ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ
شیعت نیوز: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی الیکڑک سپلائی میں بھی کچھ ایسے عناصر گھس گئے ہیں جو اس ادارے میں تعصب کی بنا پر لوڈشیڈنگ کررہے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق رمضان کریم میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے کے حکومتی مطالبہ کو کے الیکڑک کی جانب سے پورا کیا گیا مگر شیعہ تعصب کو مدنظر رکھتے ہوئے، شیعیت نیوز کو موصول خبر کے مطابق رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ جو ڈھائی گھنٹہ تھی کو کم کرکے ڈیڑھ گھنٹہ کی گئ ہے مگر شیعہ آبادی جعفرطیار سوسائٹی اور اس سے ملحقہ فیڈرز میں وہی ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے عوام کو پیشگی اطلاع اور وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا، اس تعصب پر عوام میں اشتعال جنم لے رہا ہے اور کے الیکڑک کے خلاف جذبات بھی ابھر رہے ہیں،لہذا عوام نے شیعہ قومی اداروں سے بھی اس مسئلے پر شکایت کی ہے اور کے ای کے ذمہ داروں کو شیعہ دشمنی سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ عوام کا کہنا ہے اگر کسی اہلکار کی سازش ہے تو اسکے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو پورے ادارے کو بدنام کرنے کا سبب ہے ، دوسری جانب علاقہ مکینوں نے یہ بھی کہا کہ کے ای کے ذمہ دار شکایت کرنے پر عوام کو جس طرح کے جوابات دیتے ہیں وہ بھی نفرت اور فرقہ واریت پر مبنی ہوتے ہیں ، جیسے کہ محرم میں تم لوگوں کو لائٹ دیتے ہیں وہ کافی نہیں وغیرہ وغیرہ
کے ای انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ادارے میں موجود ایسے افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور فرقہ اور تعصب کی بنا پر اسلامی تہواروں کو تقسیم کرنے والوں کو عوام کے سامنے لاکر ذلیل کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی کسی کی جرات نہیں ہو سکے اور اس ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارگی و محبت پروان چڑھ سکے۔