پاکستان

رمضان المبارک میں دینی پروگراموں کی اداکاروں سے میزبانی کروانا شریعت کے منافی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے چاند کے مسئلہ پر قوم میں انتشار پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ نہ ماننے والے فسادی ہیں۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اہل سنت رہنما کا کہنا تھا کہ پشاور کا مفتی ہر سال ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے، چاند کے مسئلہ پر سٹیٹ کا ڈسپلن قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینلز رمضان نشریات کے نام پر اسلامی تعلیمات کو مذاق نہ بنائیں، رمضان المبارک میں دینی پروگراموں کی اداکاروں سے میزبانی کروانا شریعت کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عیدین کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ دنوں میں عیدیں منائی جاتی ہیں اور رمضان المبارک میں نجی ٹیلی ویژن چینلز اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے بے ہودگی پہ مبنی شو پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button