پاکستان

الرٹ:نواز حکومت کا کالعدم جماعتوں کے ذریعہ بھوک ہڑتال کیمپ کو ثبوتاژ کرنے کے منصوبہ کا انکشاف

شیعیت نیوز:  13مئی سے جاری پاکستان میں شیعہ نسل کشی ، ۸۰،۰۰۰ معصوم پاکستانیوں کے قتل ، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حکومت اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور عزاداری مولا حسین (ع) پہ پابندیوں کے خلاف مرد قلندر علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ھڑتال کو سبوتاژ کرنے کیلے نواز حکومت اور ایجنسیوں کی جانب سے مذموم سازشوں کو آغاز کردیا گیا ھے ۔ جسکے تحت کل بروز اتوار ۵ جون کو شام ۴:۳۰ بجے ‘ دفاع پاکستان کونسل ‘ کے تحت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی ریلی کو آبپارہ چوک اسلام آباد سے نکلا جارھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  نواز حکومت اور ایجنسیوں کے منصوبے کے تحت یہ مسلح دہشت گردوں کی ریلی کے جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ ، کالعدم انصار الامہ اور کالعدم سپاہ صحابہ / اھلسنت و الجماعت کے دہشت گرد ھونگے ۴:۳۰ سے ۵ بجے کہ درمیان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شرکاء بھوک ھڑتالی کیمپ پہ اسلام آباد پریس کلب پہ حملہ کرینگے تاکہ مظلومیت کہ اظہار کہ اس کیمپ کو جو حکومت اور ایجنسیوں کے حلق کی ہڈی بن چکا ہے اسکو سپوتاژ کیا جاسکے اور قائدین پہ قاتلانہ حملہ کرکے انکو راستے سے ہٹایا جاسکے۔

 ہم حکومت اور ایجنسیوں کو خبردار کرتے ھیں کہ وہ ان شیطانی سازشوں سے باز آجائیں وگرنہ کسی بھی صورتحال کی ذمہ دار نواز شریف ، چودھری نثار اور اسلام آباد میں ایجنسیوں میں بیٹھے ان دہشت گردوں کے سرپرست ھونگے ۔ ملت جعفریہ اور جوان اپنے قائدین کی حفاظت کیلے خود کل کیمپ میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ کل ریاست کی ناک کے نیچے نیشنل ایکشن پلان کا کالعدم تنظیمیں ریلی نکال کر جنازہ نکالیں گی جنکی سرپرستی ھماری حکومت اور ایجنسیوں کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے انٹلیجنس بیور نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں اس با ت کا خدشہ ہے کہ کالعدم جماعتوں کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے کارکناں بھی شامل ہونگے جو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتال کیمپ سے تصادم کی راہ اختیار کرسکتے ہیں۔

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button