مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور سیاہ جھنڈے لہرائے گئے

شیعیت نیوز: مزاحتمی قیادت کے مشترکہ احتجاجی کال پر سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر کئی مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ احتجاج کے دوران کئی جگہوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔ اس دوران سید علی گیلانی میرواعظ مولوی عمر فاروق، محمد یاسین ملک اور حریت جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ سمیت درجنوں کارکنوں کو یا تو گرفتار یا خانہ نظر بند رکھا گیا۔ سینک و پنڈت کالونیوں، نئی صنعتی پالیسی، جموی مسلمانوں کو زچ کرنے اور مزاحمتی قائدین کا قافیہ حیات تنگ کرنے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے دوسرے مرحلہ کے تحت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق، محمد یاسین ملک نے کل کشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاجی مظاہرے کرنے اور ہر جگہ سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی تھی۔ نماز جمعہ کے موقعے پر دئے گئے احتجاجی پروگرام کے تحت نماز جمعہ کے بعد ہی مرکزی جامع مسجد سرینگر سے حریت رہنماؤں غلام نبی زکی اور مشتاق احمد صوفی کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس دوران ریاستی حکمرانوں کی کشمیر دشمن پالیسیوں اور منصوبوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا گیا۔ جلوس میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر سینک کالونی اور پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ نوجوانوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی جس دوران قابض فورسز نے ان کا تعاقب کیا اور نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ کیا اور فورسز نے انہیں قابو کرنے کیلئے اشک آور گولے داغے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button