پرتگال کے دارلحکومت لزبون میں بھوک ہڑتال کی حمایت میں اجتماعی دعا کا اہتمام

02 جون, 2016 00:00

شیعیت نیوز: پرتگال کے دارلحکومت لزبون میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحت وسلامتی اوراظہار یکجہتی کے لئے دعائیہ تقریب پرتگال کے دارالحکومت لزبون میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحت وسلامتی اور اظہار یکجہتی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اس دعائیہ تقریب میں بردارمستحسن رضا نے دعائیہ جوشن کبیر کی تلاوت کی جبکہ مولانا عابد حسین نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزمیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کا مقصد مظلوم افراد کی دادرسی ہے جو آئے دن دہشتگردانہ حملوں میں مارے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام مسالک کے افراد دہشتگردی کا شکار ہیں لیکن اہل تشیع کی مظلومیت سب سے زیادہ ہے جس کا اعتراف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ میں آنے والی تمام مسالک کی شخصیات،سیاسی افراد یہاں تک کہ اقلیتوں اور میڈیا بھی کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار افراد اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں سنجیدہ نہیں ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان سے وابستہ امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو اس کی صحیح سمت میں آگے بڑھاتے ہوئے شہروں میں چھپے دہشتگردوں کیخلاف ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں دی جانے والی پاک فوج کی قربانیاں اس وقت سچے معنوں میں ثمر آور ہونگی جب اس آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچادیا جائے ۔

 

اس دعائیہ تقریب میںشریک تمام شرکابشمول برادران اہلسنت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کے رفقاکے احتجاج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورا مطالبات کو تسلیم کیا جائے ،شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں لزبون میں پاکستان ایمبیسی کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگائی جائے گی ۔

 

آخرمیں وطن عزیز کی سلامتی کی دعا اور دہشتگردی میں شہید کئے جانے والے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کرائی
lisbon1.jpg
lisbon.jpg

5:34 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔