عراق

فلوجہ آپریشن کے بارے میں عرب میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے بند کریں، عراق کا مطالبہ

عراقی حکومت نے ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے اپیل کی ہے وہ فلوجہ آپریشن کے بارے میں جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں نشر کرنا بند کردیں۔

وزیراعظم حیدر العبادی کی صدرارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ فلوجہ آپریشن کے بارے میں اشتعال انگیز،من گھڑت اور فساد پھیلانے والی خبریں نشر کرنے کا سلسلہ بند کردیں۔

عراقی کابینہ کے بیان میں بعض عرب ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی ان خبروں کو کذب محض اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ،عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوان فلوجہ میں سنی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان عام شہریوں کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے کا روائی کر رہے ہیں اور ہمارے لیے عام شہریوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب عراق میں قبائلی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر فیصل العیساوی نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں فلوجہ میں عراق کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں عام شہریوں کی سرکوبی پر مبنی الجزیرہ کے دعوے کے بارے میں کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے اور اگر فلوجہ سے خارج ہونے والے فرد فرد سے یہ پوچھا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ عراق کی سیکورٹی فورس کا ان کے ساتھ رویہ انتہائی اچھا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے، عراقی افواج فلوجہ آپریشن کے تیسرے مرحلے میں کافی احتیاط سے کام لے رہی ہیں ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ داعش نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے اس لئے عراقی افواج اس خوف سے کہ کہیں عام شہری نشانہ نہ بن جائیں داعش پر براہ راست حملہ کرنے سے بھی گریز کررہی ہیں ، لیکن انھوں نے داعش کا محاصرہ اس طرح سے تنگ کررکھا ہے کہ اس گروہ کے افراد کے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے کہ یا راہ فرار اختیار کرکے یا پھر اسلحہ زمین پر رکھ کے خود کو عراقی افواج کے حوالے کردے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button