پاکستان

2جون پی ایس 117الیکشن، اسلامی تحریک و ایم کیو ایم میں ساز باز کی کوشیش جاری

شییعت نیوز: پی ایس 117کی سیٹ ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مدمقابل کھڑے امیدواروں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں اسلامی تحر یک اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی مذکرات ہوئے ہیں تاہم کسی نتیجہ پر یہ بات چیت نہیں پہنچ سکی۔

شیعیت نیوز کے ذرائع کی اطلاع کے مطابق چند روز قبل کراچی کے علاقہ انچولی میں اسلامی تحریک پاکستان اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان پی ایس 177کے ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کے امیدوار بیٹھانے کے حوالےسے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں اسلامی تحریک کی ڈویژنل اور صوبائی کابینہ کے اراکین جبکہ ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ممبران اور دونوں تنظیموں کے امیدوار بھی شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم نے اسلامی تحریک کو اپنا امیدوار دستبردار کرنے کے لئےکہا  اسلامی تحریک نے جواب دیا کہ اس ضمنی الیکشن میں آپ ہمارے حق میں دستبردار ہوجائیں تو 2018کے الیکشن میں اسلامی تحریک اس حلقہ میں ایم کیو ایم کی مکمل حمایت کے ساتھ کھڑی ہوگئی، تاہم طے کیا پایا اس حوالے سے ذرائع خاموش ہیں۔

دوسری جانب جنرل ورکر اجلاس میں اسلامی تحریک کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں یہ سیٹ ہم جیتے ہوئے تھے، لہذا مجھے اس سیٹ پر کامیابی چاہئے۔

واضح رہے کہ دو جون کو پی ایس ۱۱۷ ڈاکڑ صغیر احمد کی خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں جس میں ایم کیوا یم ، اسلامی تحریک ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے امیدوار اسلامی تحریک کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیٹ پر کامیابی کون حاصل کرتا ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button