پاکستان

لاہور: شیعہ حقوق کی پامالی اور نسل کشی پربے حسی کیخلاف اتوار کو پنجاب اسمبلی کا گھیراو کیا جائے گا

 شیعیت نیوز: لاہور پریس کلب کے باہر جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گذشتہ روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین، بچے اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری کی بھی دھرنے میں شرکت، علمائے کرام اور کارکنان سے ملاقات، اتوار 29 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور حکومت اور ریاستی اداروں کی  بے حسی کیخلاف پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج کو 12 دن گزر گئے لیکن نام نہاد جمہوری ٹھیکیدار اپنی بادشاہت بچانے کیلئے لندن یاترا میں مصروف ہیں، ہم ان کا پیچھا وہاں بھی نہیں چھوڑیں گے، لندن میں نواز شریف کے رہائش گاہ کے باہر غیور پاکستانی بھرپور احتجاج کرکے ان غاصب حکمرانوں کو اوقات یاد دلائیں گے، جرمنی، آسٹریلیا، لندن، یورپی ممالک اور امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، انشااللہ ہم اپنے شہداء کے غداروں کا پیچھا دنیا بھر میں کریں گے۔

انہوں نے کہا مرحلہ وار ہم اپنے احتجاجی تحریک میں پرامن طور پر تیزی لائیں گے، ہم نے اپنے بے گناہ پاکستانی چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہیں، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے، ان شہداء کے خون سے عہد کیا ہوا ہے کہ ہم ان کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں نے بدترین تاریخ رقم کی ہے، شہباز شریف دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، ملت جعفریہ پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ن لیگ کو ہمارے خلاف کارروائیوں کا ایجنڈا ان کے آقاؤں نے دیا ہے۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ظالم کے سامنے جھکیں گے نہیں، پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم میدان میں موجود رہیں گے۔
 
دھیان رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال تحریک ملکی سطح سے نکل کر عالمی توجہ حاصل کرتی جارہی ہے ، ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتیں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرچکی ہیں، عمران خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے سربراہ ہیں نے بھی بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے مسئلہ کو سنجیدیگی سے غور کر کےحل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی تو وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب و وفاقی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کے سہولت کار اور خاموش سپورٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button