یمن

یمن سے متعلق امن مذاکرات کی کامیابی پر سوالیہ نشان

یمن سے متعلق امن مذاکرات میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد کی طرف سے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کئے جانے اور مذاکرات کو باربار معطل کئے جانے کی وجہ سے کویت میں جاری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ اگر یمن سے متعلق کویت کے امن مذاکرات سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفد کے بیجا مطالبات کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں، تو اس صورت میں یمن کے قومی گروہ حکومت کی تشکیل کا کام شروع کر دیں گے۔ یمن سے متعلق کویت کے امن مذاکرات میں یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ تحریک انصاراللہ، کویت کے امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ یمن کے عوام کے مصائب و آلام ختم کئے جا سکیں اور قومی سطح پر مفاہمت ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ وفدکی طرف سے ایسے مطالبات پیش کئے جا رہے ہیں جو صرف سعودی حکومت اور اس کے آلہ کاروں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں جبکہ ان کے مطالبات میں یمنی عوام کے حقوق کو ذرہ برابر بھی مد نظر نہیں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حمایت یافتہ وفد، یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے اور داعش و القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں اور غیر ملکی افواج کو ملک سے نکال باہر کئے جانے کے معاملات پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button