لبنان

مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے مزاحمت کے جوانوں کے قتل کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے-

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے جمعے کو حزب اللہ کے ایک کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں اسرائیل اور مزاحمت کے دشمنوں کو خبردار کیا کہ اگر مزاحمت کے مجاہدوں میں سے کسی ایک مجاہد کی شہادت اور قتل میں وہ ملوث ہوں گے تو مزاحمت کا جواب بھی بہت دنداں شکن ہوگا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں سید الشھداء کیمپلکس میں حزب اللہ کے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ لبنان نے تحقیق کی ہے اور اسے شہید بدرالدین کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کی کوئی نشانی نہیں ملی ہے اگر چہ مزاحمت لبنان، اسرائیل کو اس سے مبرّا بھی نہیں سمجھتی- حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سید مصطفی بدرالدین کے قتل میں اس کا ہاتھ نہیں ہے لیکن بعض عرب ممالک جو امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کر رہے ہیں وہ اسرائیل سے دو ہاتھ آگے بڑھ گئےہیں اور اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شہید بدرالدین نے دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شام کی حکومت کو گرانے کی روک تھام میں شام کی فوج اور مزاحمت کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا – سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جب حزب اللہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ شام میں داخل ہو تو سید مصطفی نے حزب اللہ کی کمان سنبھالی تھی- انہوں نے کہا کہ سید مصطفی کی کوششوں اور ان کے وجود کی برکت سے مزاحمت نے شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس اور تمام اتحادیوں کے ہمراہ، شہداء اور جانبازوں کے خون کی برکت سے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور شام کی حکومت کو گرانے کی سازش کو ناکام بنادیا- حسن نصر اللہ نے علاقے اور خاص طور پر شام میں سعودی عرب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایسے میں شام میں سیاسی تبدیلی کےعمل کی بات کر رہا ہے کہ خود کسی بھی حکومتی معیاروں اور اصولوں کی رعایت نہیں کر رہا ہے اور عوام بنیادی طور پر ہر طرح کے انتخاب سے بیگانہ ہیں- واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button