ایران

گذشتہ برس بیس سے زائد دہشت گرد عناصر کی ٹیموں کو نابود کیا گیا:ایران کے وزیر انٹلی جنس

سلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے کہا ہے کہ گذشتہ برس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا منصوبہ بنانے والی بیس سے زائد دہشت گرد عناصر کی ٹیموں کو گرفتار کرلیا گیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے اپنی تقریر میں کہا کہ گذشتہ برس بیس سے زائد دہشت گرد گروہ، جو ملک میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینا چاہتے تھے، وزارت انٹلی جنس کے توسط سے گرفتار کرلئے گئے یا انہیں ہلاک کردیا گیا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا- ایران کے وزیر انٹلی جنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت اور ان کے اقدامات پر ایران کی وزارت انٹلی جنس کی بھرپور نظر ہے کہا کہ اس وزارت نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والی چند ٹیموں کو گرفتار اور ایسے مراکز کا انکشاف کیا ہے کہ جہاں دھماکہ خیز مواد تھے اور بم بنائے جاتے اور دیگر اقدامات انجام پاتے تھے- محمود علوی نے کہا کہ گذشتہ سال وزارت انٹلی جنس نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ” انصار الفرقان” نامی دہشت گرد گروہ کے بعض افراد کو گرفتار کیا اور دہشت گردوں کے ذریعے سینکڑوں جوانوں کو اپنی جذب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا اور منشیات سے مقابلے کے سلسلے میں بھی اہم اقدامات انجام دیئے- انہوں نے عالمی سطح پر ایران کی انجام پانے والی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جو مذاکرات انجام دیئے اس کے نتیجے میں امریکہ سے متعدد قیدی رہا ہوگئے اور ایک ایرانی بینک پر سے پابندی ہٹ گئی نیز ایران کے چار سوملین ڈالر اس کے سود کے ساتھ لوٹا دیئ‏ے گئے اور یہ مجموعی رقم ایک ارب سات سو دس ملین ڈالر ہوتی تھی- محمود علوی نے کہا دشمنوں کی خفیہ تنظیموں کے پروپگنڈوں اور سازشوں کے باوجود ، سیکورٹی اور فوجی دستوں نے باہمی تعاون کے ذریعے ملک میں امن قائم رکھا اور ایران نے گذشتہ سال امن و سکون کے ماحول میں گذارا-

متعلقہ مضامین

Back to top button