مشرق وسطی

شام میں آپسی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع مشرقی غوطہ میں مختلف دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک آٹھ سو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان دہشت گرد گروہوں کے درمیان شام میں اپنے مفادات کے تحفظ اور اپنے زیر اثر علاقوں کی توسیع کے بارے میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دیرالعصافیر اور زبدین نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ شامی فوج نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکاروں کی مدد سے شامی فوج جمعرات کو مشرقی غوطہ میں زینہ کے علاقے میں داخل ہو گئی اور دہشت گردوں کی جانب سے اس علاقے میں نصب بم اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button