مشرق وسطی

دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی

شامی فوج نے دمشق کے مغربی مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مغربی مضافات میں واقع علاقے خان الشیخ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ شامی فوج نے حمص کے مشرقی مضافات میں واقع اہم علاقے الصوان کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ شام کی بری فوج کی کارروئیوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی فضائیہ نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب شامی فوج نے جنوبی صوبے السویدا کے مضافاتی علاقے میں امریکی و اسرائیلی ساخت کے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے۔ ان ہتھیاروں کی حامل گاڑیاں، درعا کے مشرقی علاقے سے البادیہ کے علاقے کی طرف جا رہی تھیں جہاں داعش دہشت گرد موجود ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج نے السویدا میں دسیوں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں کا پتہ لگا کر انھیں ضبط کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button