پاکستان

شیعہ رہنماوں کی بھوک ہڑتال کا پانچواں دن لیکن حکومت و عسکری ادارے خاموش

شیعیت نیوز:شیعہ مسلمانوں کے خون سے ملک خداد اد پاکستان کو رنگین کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ لیئے بیٹھے شیعہ رہنماوں کی بھوک ہڑتال کو آج پانچواں دن ہے لیکن بے حسی کی حد ہے کہ حکومتی اراکین و عسکری ادارے جائز حق مانگے والوں کی پروا کیئے بغیر اپنی عیاشیوں میں مست ہیں۔

حکومت اور عسکری اداروں کے اس رویہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انکی نگاہ میں شیعہ مسلمانوں کے بہنے والے خون کی کوئی اہمیت نہیں ،حالانکہ اس ملک کی خاطر ہر طر ح کی قربانی دینے والے میں مکتب اہلیبت علیہ سلام کے پیروکاروں نے ہمیشہ پہل کی ہے۔

ہمارا آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سوال ہے کہ آپ ملک سے دہشگردی کے خاتمہ ، کرپشن و دیگر بیماریوں سے ملک کو صاف کرنے کا عزم کیئے بیٹھے ہیں تو اُ سی دہشتگردی کا شکار شیعہ قوم جب اپنے قاتلوں کی گرفتار ی کا مطالبہ کرنے کے لئے احتجاج کررہے ہیں تو انکی کوئی سنوائی کیوں نہیں کی جارہی ؟ کیا کہیں حکومت کے دیگر اعلیٰ وزیروں کی طرح آپکی آنکھوں پر بھی فرقہ واریت کی پٹی تو نہیں چڑھ گئی ؟کہ جسکے مطابق شیعہ مسلمانوں کاہونے والا قتل فرقہ واریت ہے دہشتگرد ی نہیں! کیا دہشتگردی کے معنی تبدیل کردیئے گئے ہیں جس میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور ٹارگیٹ کلنگ کو دہشتگرد کے نہیںبلکہ  فرقہ واریت کے اکاونٹ میں ڈالا جائے گا۔

اگر ایساہے تو یہ بہت افسوناک اور باعث تشویش ہے، لیکن اگر ایسا نہیں تو جنرل راحیل شریف صاحب اسلام آباد میں بیٹھے شیعہ رہنما جو اس قوم کے ماہر ڈاکڑ، پروفیسر، صحافی اور نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیںانکی سنوائی کی جائے ،لہذا فوری طور پر ناصر ف شیعہ مسلمانوں بلکہ دیگر پاکستانیوں کے بھی قاتل مولوی عبدالعزیز، مولانا رمضان مینگل، مولوی اورنگزیب فاروقی، مولوی رمضان مینگل و دیگرکی گرفتاری اور انکی پھانسی کا حکم صادر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button