پاکستان

سانحہ پارچنار کے متاثرین کو انصاف دلوانا آرمی چیف کا ایک امتحان ہے، عابد حسین الحسینی

 شیعیت نیوز: پارچنار کے معروف عالم دین اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرزند علامہ عابد حسین الحسینی نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاک فوج وطن عزیز کا محافظ اور ایک نہایت قابل قدر ادارہ ہے، پاک فوج ہی کی وجہ سے عوام الناس ملک میں امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم بعض افراد نہ فقط پاک فوج بلکہ وطن عزیز کے سفید چہرے پر بدنما داغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ظلم اور بربریت کے مرتکب افراد کی آزادانہ انکوائری کی جائے، مجرمین کا کورٹ مارشل کیا جائے اور محب وطن پاکستانی مظلومین اور مقتولین کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سانحہ پاراچنار کے مظلومین کو انصاف دلوانا آرمی چیف کا ایک امتحان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button