پاکستان

پی ایس 117: ایم ڈبلیو ایم نے اسلامی تحریک کے حق میں امیداور دستبردار کردیئے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار رضوان پنجوانی ، محسن مقدم ، آزاد امیدوار حسنین حیدری اور عون علی نے ، اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار علی رضا کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ، یہ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرئٹری سیاسیات علی حسین نقوی اور دیگر نےایک مشترکہ پریس کانفرس میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے علاقے کے وسیع مفاد میں کیا ، دستبردار ہونے والے اُمیدواروں نے اِس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہم مل کر اسلامی تحریک کے امیدوار علی رضا کے حق میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے کیوں کہ اسلامی تحریک پاکستان کا امیدوار پوری قوم و ملت کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ۔

 شیعیت نیوز ٹیم دونوں جماعتوں ، آزاد امیداوار وں اور بالخصوص ایم ڈبلیو ایم  کے اس خوش آئین اور مثبت اقدام پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور امید ظاہر کرتے ہیں مکتب اہلیب ؑ کے نمائندگاں مل کر اس سیاسی میدان کو سر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button