پاکستان

میں خود سختی جھیل کر شیعہ عوام کو سکون دینا چاہتا ہوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز:  اسلام آباد میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کمیپ میں بیٹھے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے البلاغ پروڈکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے لے کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے دوسری جانب گلگت میں شیعہ زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عزادروں کو مجالس و میلاد کروانے پر مقدمات کا سامنا ہے، لہذا مجھ لوگو ں نے مشورہ دیا کہ کے پی کے اور لاہور کی جانب لانگ مارچ کیا جائے لیکن میں نے خود اپنے اوپر سختی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی عوام کولانگ مارچ جیسے سخت مراحل سے بچا سکوں یہ جمہوری طریقہ ہے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام شیعہ بااثر شخصیات اور تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کریں او ر جسطرح ہوسکے ہمارا ساتھ دیں تاکہ شیعہ قوم پر منعظم ڈالی جانے والی مشکلات کا سدباب کیا جاسکے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button