یمن

یمن کے امن مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں کوئی وقت معین نہیں کیا جاسکتا

کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے امن مذاکرات کے نتیجے کے لئے کسی وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے یمن کے امن مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کے سلسلے میں کسی خاص وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بحران یمن کے حل اور اس ملک کے عوام کے مسائل و مشکلات کے خاتمے کی اہمیت پر تاکید کی۔

کویت کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے امن مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور یمن کے بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یمن کے امن مذاکرات کویت میں اکّیس اپریل کو شروع ہوئے ہیں اور بدستور جاری ہیں۔ یمن کا بحران اس ملک میں مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے امریکی حمایت سے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں سے شروع ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button