لبنان

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک کمانڈر بدرالدین کے قتل کا ذمہ دار تکفیری گروہوں کو قرار دیا ہے

لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ہفتے کو ایک بیان میں اپنے کمانڈر مصطفی بدرالدین کے قتل کے بارے میں تحقیقاتی نتائج کا اعلان کیا۔ حزب اللہ لبنان کے کمانڈر مصطفی بدرالدین، دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے ایک حملے میں شہید ہو گئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مصطفی بدالدین، تکفیری گروہوں کے توپ خانے کے حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی تحقیق کے نتیجے سے مجرم گروہوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کے لئے مزاحمتی قوتوں کا ارادہ مزید مضبوط ہو گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم، امریکہ اور صیہونی حکومت کے اس سازشی منصوبے کے خلاف ہے جس میں دہشت گردوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ذوالفقار سے معروف مصطفی بدرالدین کی شہادت، شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button