پاکستان

ملک بھر میں جشن ولادت امام حسین و مولا عباس عقید ت و احترام سے منایا گیا

شیعیت نیوز: تین و چار شعبان بمناسبت ولادت باسعادت امام حسین علیہ سلام و مولاغازی عباس علمدار علیہ سلام پر ملک بھرمیں جشن و محافل کا انتظام کیا گیا جس میں عاشقان اہلیبت علیہ سلام نے بھرپور شرکت کی۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں جشن ولادت باسعادت امام حسین علیہ سلا م و حضرت عباس علمدار علیہ سلام کی مناسبت سے چار شعبان کی شب محافل منعقد ہوئیں جس میں شعرائ کرام و علماٗ نے بارگاہ اہلیبت علیہ سلام میں نذرانہ عقید ت پیش کیا، اس کے علاوہ نذرو نیاز اور آتش بازی کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقہ کھاردر، انچولی، سولجربازا ،رضویہ سمیت ملیر جعفرطیار میں بھی جشن میلاد میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جعفرطیار سوسائیٹی میں بزم غاز ی کی جانب سے خوب صورت محفل کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ کے سامنے کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خوان جناب میر حسن میر، مختار فتحپوری سمیت شاعر اہلیبت ؑ میر تکلم اور حسنین اکبر نےشرکت کی، علاوہ ازین شہر بھر سے بھی شعرائ اور منقبت حضرات اس محفل میں مدعو تھے۔

واضح رہے کہ تین شعبان معظم فرزند رسول و علی علیہ سلام حضرت امام حسین علیہ سلام جبکہ چار شعبان فرزند زہرا و علی ؑ حضرت عباس باوفا علیہ سلام کا یوم ولادت ہے۔

13177939_891976267615135_2776130140176720770_n.jpg

13226918_891976324281796_2234430889403410890_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button