مقبوضہ فلسطین

نئی دہلی کی نیت کشمیریوں کے تئیں کبھی ٹھیک نہیں تھی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

شیعیت نیوز: نئی دہلی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دہلی نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کیلئے سازشیں رچائیں۔ انہوں نے کہا کہ دلی کی نیت کبھی ٹھیک نہیں تھی اورشیخ محمد عبداللہ کے ساتھیوں کو اُن کے خلاف کیا گیا اور آج بھی ریاست عوام کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں ٹولیوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ میں NEET کے معاملے میں جموں و کشمیر کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، جس سے نہ صرف کی ریاست کی خصوصی پوزیشن بلکہ پیشہ وارانہ امتحانات میں حصہ لینے والے خواہشمند طلباء و طالبات کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوںنے شوپیان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا حکومت ریاستی عوام کی اُمیدوں پر کھرا اترنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، NEET کے معاملے میں سپریم کورٹ میں غیر معیاری دفاع نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی معاملات کے تئیں کتنی فکر مند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button