پاکستان

بلوچستان یونیورسٹی کے باہر تعلیم دشمن رمضان مینگل گروپ کا دھماکہ،۲ پولیس اہلکار شہید

شیعیت نیوز: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے، جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر ہوا، جس کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button