پاکستان

۳ شعبان یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام حسین ؑ منایا جائے گا

شیعیت نیوز: فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ سلام کا یوم ولادت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مذہبی جوش و عقیدت سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جشن ولادت امام حسین علیہ سلام کے موقع پر جشن و محافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، علاقوں اور بازروں کو برقی قمقوں سے سجانے کے علاوہ مومنین نے گھر وں میں نذرو نیاز کا اہتمام کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تین شعبان المعظم سنہ 4 ہجری چھ سو پینتیس عیسوی کو رسول اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیارے نواسے امام حسین (ع) کے نور وجود سے ” مدینۃ النبی ” کے بام و در روشن و منور ہوگئے ۔مرسل اعظم (ص) کی عظیم بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) اور عظیم بھائی ،داماد اور جانشین علی ابن ابی طالب کے پاکیزہ گھر میں نسل نبوت و امامت کے ذمہ دار امام حسین (ع) کی آمد کی خبر سن کر پیغمبر اسلام (ص) کا دل شاد ہوگیا ،آنکھیں ماہ لقا کے دیدار کے لئے بیچین ہو اٹھیں ،فورا” بیٹی کے حجرے میں داخل ہوئے اور مولود زہرا (س) کو دیکھ کر لبوں پر مسرت کی لکیریں پھیل گئیں آغوش میں لے کر پیشانی کا بوسہ لیا اور فرزند کے دہن میں اپنی زبان دے دی اور اسالتمآب کا لعاب دہن فاطمہ (س) کے چاند کی پہلی غذا قرار پایا اور مرحوم نذیر بنا رسی کے بقول:

بظاہر تو زباں چوسی بباطن ابن حیدر نے
زباں دےدی پیمبر کو زباں لےلی پیمبر سے

اسی دوران جبرئيل امین نازل ہوئے اورخدا کے حبیب کو نواسے کی مبارک باد پیش کی اور کہا :اے اللہ کے رسول ! خدا نے بچے کا نام حسین (ع) قرار دیا ہے ، نام سنتے ہی رسول اعظم (ص) کی آنکھیں جھلملا اٹھیں بچے کو سینے سے چمٹالیا ، بیٹی نے باپ کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا تو رسول اسلام (ص) نے امین وحی کی زبانی حسین (ع) کا صحیفۂ شہادت نقل کردیا اور بخشش امت کے وعدے پرحسین (ع) کی ماں  خاتون جنت کو راضي کرلیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button