پاکستان

خرم ذکی اور ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اہلسنت اپنے اہل تشیع بھائیوں کے غم میں شریک ہیں،قائد اہلنست

شیعیت نیوز: جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت اسلامی کے اتحاد اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔ پیر حضرت سید محمد شاہ کے دربار مجددی انجنیرنگ یونیورسٹی لاہور کی تقریب غسل سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ برصغیر میں صوفیا کرام کی محبت اور رواداری کے درس کے باعث اسلام کا پیغام پہنچا تو لوگ مسلمان ہوئے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ضیاالحق کے دور میں قیام پاکستان کے مخالف طبقے کی جس طرح سے سرکاری سرپرستی کی گئی، اس سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی نے جنم لیا، کفر اور شرک کے فتوے گھڑے گئے، اس وجہ سے پاکستان میں ایسی فضا قائم ہوئی کہ فوج، پولیس اور سول سوسائٹی کو شہادتیں دینا پڑ رہی ہیں، عید میلادالنبی کے جلوسں، مساجد اور درگاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے آخری دن قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خرم ذکی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر اہلسنت اپنے اہل تشیع بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اپنی ہمدردی کا یقین دلاتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ دونوں مکاتب فکر اپنے فکری اور نظریاتی اختلافات کے باوجود باہمی رواداری اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں، شخصی نظریات پر فساد پھیلانے والے نجدی ٹولے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت خود سرکاری طور پر بے گناہ افراد کی قاتل کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امت مسلمہ کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button