مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت نے اپنے ناکام مقاصد کا ازالہ کرنے کے لئے غزہ کو رواں مہینے کے آغاز سے اب تک چھبّیس بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے مرکز میزان نے پیر کے روز غزہ پر صیہونی حکومت کے شدید حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں میں اسرائیل نے آٹھ بار فلسطین کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی شہید اور گیارہ دیگر زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق کے مرکز میزان نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے تین فلسطینیوں کو قیدی اور فلسطینی ماہیگیروں کی کشتی کو ضبط کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے حملے بند کرانے کے لئے عالمی برادری کے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی تنظیموں منجملہ قومی جدّت عمل تحریک کے سیکریٹری جنرل نے بھی غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اس غاصب حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد ہفتے کے روز سے اس علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button