سعودی عرب

سعودی حکومت میں وزرا کی تقرری و معزولی کا کوئی معیار نہیں

سعودی عرب کے نئے وزیر صحت نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی حکومت میں وزراء کی تقرری و معزولی کا کوئی معیار نہیں ہے اور یہ اقدام جبری طور پر عمل میں لایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے نئے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے اس وزارت کے کارکنوں سے پہلی ملاقات میں ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ صحت کے شعبے میں ان کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور انھیں جبری طور پر وزیر صحت بنایا گیا ہے اور انھیں اس وزارت کے عہدے کو قبول یا مسترد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ انھوں نے وزارت صحت کے عہدے کے لئے اپنی ناتوانی کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی حکومت میں وزارء کی تقرری اور معزولی کا کوئی معیار نہیں ہے اور یہ عمل جبری طور پر انجام پاتا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر تجارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کو جس وزارت کا عہدہ دیا گیا ہے اس کے بارے میں وہ کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ہونے والے رد و بدل کے نتیجے میں نئے وزرا سے حلف لیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں وزیرتیل بھی شامل ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی خصوصی تقریب حلف برداری میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبدالله القصبی، وزیر توانائی و صنعت و معدنیات انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح، وزیر مواصلات سلیمان بن عبدالله الحمدان، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن اور مجلس شوری کے رکن شہزادہ محمد بن سعود بن خالد نے حلف اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button