پاکستان

مولانا ‘فضل الرحمان کےہوتے یہودیوں کو ایجنٹ کی کیاضرورت؟

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا دعویٰ ہے کہ خدانخواستہ ملک کا وزیراعظم یہودی بھی بنا دیا گیا تو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اس کے بھی وزیر بن جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الزام لگایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن پہلے پرویز مشرف اور زرداری سے ملے، اب نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن، اب آپ کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں’۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان اکثر اپنے بیان میں دعویٰ کرتے ہیں کہ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہے جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی کیا ضرورت ہے؟

ہاؤسنگ کے وفاقی وزیراکرم خان درانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘آپ اسلام کے نام پر سیاست کرنا چھوڑ دیں’۔

متعلقہ مضامین

Back to top button