عراق

آیت اللہ سیستانی نے عراقی کے سیاسی حالات کی بگڑتی صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو خبر دار کردیا

شیعیت نیوز: عراق میں سیاسی دھڑوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے پیش نظر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے ایک بیان جاری کر کے تمام سیاسی رہنماوں اور گروہوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملکی حالات سیاسی رسہ کشی کی اجازت نہیں دیتے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے شائع ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی عراق کے موجودہ حالات سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں اور سیاسی حالات کے اندر پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے ان افراد پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جو عوام کی ضروریات زندگی کے وسائل فراہم کرنے کے بجائے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کر رہے ہیں جبکہ ملک پہلے سے سنگین مشکلات سے جوجھ رہا ہے۔

اس بیانیہ میں اس بات کا بھی انکار کیا گیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے سیاسی عہدوں میں تبدیلی لانے کے لیے کچھ خاص افراد کے نام پیش کئے ہوں۔

گزشتہ چند مہینوں میں پہلی مرتبہ عراق کے ایک مرجع تقلید نے سیاسی حالات کے بارے میں اظہار نظر کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں کو خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں جہاں ایک طرف حکومت، عوام اور فوج سب دھشتگرد ٹولے داعش کے ساتھ مصروف پیکار ہیں وہاں دوسری طرف گزشتہ چند مہینوں سے سیاسی دھڑوں کے درمیان رسہ کشی بھی جاری ہے اور عمومی حالات کے علاوہ سیاسی صورتحال بھی بحران کا شکار ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button