پاکستان

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے 73 کروڑ روپے برآمد

شیعیت نیوز: سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائی کے دوران 73 کروڑ روپے سے زائد نوٹ برآمد کیے گئے جس کے بعد بلوچستان حکومت نے انہیں معطل کردیا۔

ڈان نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھر سے ایک لوکر اور نوٹوں سے بھرے 14 بیگ تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ نوٹوں کے علاوہ گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفیکٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایس بی پی کے فنڈز میں ایک ارب سے زائد کےغبن کا الزام ہے جبکہ مشتاق رئیسانی کا کل نیب کورٹ میں ریمانڈ لیا جائے گا۔

اس سے قبل نیب نے اربوں روپے بدعنوانی کے الزام میں سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی پرلوکل گورنمنٹ ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپےکرپشن کا الزام ہے۔

نیب حکام نے سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپہ مارکر مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا۔

نیب نے محکمہ خزانہ کے دیگر ملازمین کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی محکمہ خزانہ کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے

 دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ون محمد حنیف نے نیب کی درخواست پر 14 روز کے ریمانڈ کی منظوری دی۔

مشتاق رئیسانی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سے پہلے معطل سیکریٹری خزانہ کو بکتر بند گاڑی میں ہتھکڑی لگا کر عدالت لایا گیا، عوام کی بڑی تعداد بھی ماضی کے افسر اور حال کے ملزم کو دیکھنے کے لیے عدالت میں موجود تھی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو نیب حکام نے گزشتہ روز بدعنوانی کے الزام میں سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button