مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ

فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں اور توپ خانے کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں کو کئی بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں تین بچّے اور ایک بوڑھا فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے مشرقی رفح اور غزہ کے مشرقی علاقے سے پیش قدمی بھی کی اور فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو خاصا نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے سخت انتباہ کے بعد صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button