عراق

عراق کے شہر فلوجہ کا جنوبی علاقہ، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نےدہشت گردوں کےخلاف اپنی کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے جنوبی علاقوں فجیلات، البیوسف، الخزرج اورالبسطامیہ کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کرالیا – عراقی فوج کی ان کارروائیوں میں کم سےکم دس دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں-

عراقی فوج نے پیر کو بھی خالدیہ ، ساعدہ ، مسخن اور الیوعساف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا – اس درمیان صوبہ الانبار میں آپریشنل کمان کے سربراہ اسماعیل المحلاوی نے بتایاہے کہ عراقی فوج نے فلوجہ کے جنوب میں دہشت گردوں کی تین سرنگوں کا بھی پتہ لگاکر انہیں تباہ کردیا ہے- اس کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں-

ادھر شمالی شہر موصل کے جنوب میں داعش کے چار سودہشت گردوں نےحملہ کیا جسے عراقی فوج اور کرد پیشمرگہ ملیشیا نے ناکام بنادیا – عراقی فوج کی جوابی کارروائی میں چالیس دہشت گردہلاک ہوگئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button